39

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

شہباز گل کی گاڑی کو مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

فوٹو:فائل/ ٹوئٹر
فوٹو:فائل/ ٹوئٹر

رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گاڑی کو موٹر وے پر مبینہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہبازگل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ٹکر لگنےکے بعد گاڑی کا ڈرائیور رکنے کے بجائے فرار ہوگیا،  گاڑی کے مالک کی بھی شناخت کرلی ہے۔

موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ متعلقہ شخص تک جلد پہنچ جائیں گے، موٹروے کے افسران پرمشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

وزیراعظم نے شہباز گل اور ان کے ساتھیوں کے زخمیوں ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے شہبازگل اور دیگر زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے،  شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہےکہ ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں