33

عوامی خدمت کھلی کچہری کا مقصد ایک چھت کے نیچے مسائل سننا اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے. محمد اکمل

عوامی خدمت کھلی کچہری کا مقصد ایک چھت کے نیچے مسائل سننا اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے. محمد اکمل

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا . سائلین کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کی . اس موقع پر تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ،لینڈ ریونیو آفیسر محمد رضوان، کمپیوٹر سروس انچارج محمد وسیم اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 2 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہے .

اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی . اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنیں اور خصوصاً بزرگوں اور خواتین کے مسائل کے بارے فوری قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی،

انہوں نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں مذید انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کھلی کچہری کا مقصد ایک چھت کے نیچے مسائل سننا اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے. . عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولت ملنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل کے اس احسن اقدام کو سراہا. اس موقع پر اختر فاروق، زاہد اقبال، مہر محمد ظفر دھنیانہ، سید ذوالقرنین شاہ، محمد مشتاق ، منیر احمد، نسیم الحسن، اللہ دتہ کھنڈ ،شاہد حسین اور طلحہ سلیم بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں