Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہماری پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بکواس بند کریں، میر ملوک خان مری

ہماری پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بکواس بند کریں، میر ملوک خان مری

ٹھٹھہ نمائندہ
پاک فوج اور سلامتی اداروں کی سوشل میڈیا پر کردار کشی اور منفی پروپگینڈہ کیخلاف آل پاکستان مری اتحاد ٹھٹھہ کی جانب سے پاک فورسسز کے حق میں میر ملوک خان مری کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں کے سربراہان مولوی محمد قاسم چانڈیو ، رضا محمد مری ، نظیر خانیو ، صالح خانیو ، اشرف ملاح ، سکندر چانڈیو و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پاکستانی جھنڈے اٹھا کر پورے شہر کا گشت کیا اور پاک فوج زنده باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میر ملوک خان مری نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی آن بان اور شان ہے جبکہ ایک بیرونی سازش کے تحت پاکستان کی فوج کا سوشل میڈیا اور فیس بک پر منفی ٹرائل کیا جارہا ہے ہم جانتے ہیں

جو خود کو عوام کا ہمدرد بتانے کا ڈھونگ رچارہے ہیں انکی فنڈنگ کہاں سے اور کون کررہا ہے اس منفی مہم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دینگے ہم اسکی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور انہیں باور کرتے ہیں کہ وہ ہماری پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بکواس بند کریں

میر ملوک خان مری نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی گندی سیاست میں پاک فورسسز کو مت گھسیٹے ورنہ جواب ہم بھی دینا چانتے ہیں مگر ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ہم اس سازش کو کامیاب ہونے دینگے۔

Exit mobile version