34

ضلعی انتظامیہ گندم خریداری کا نیاہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک

ضلعی انتظامیہ گندم خریداری کا نیاہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ گندم خریداری کا نیاہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک ہے اس ضمن میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ذخیرہ اندوزوں،اسمگلرز کیخلاف کریک ڈائون کیلئے فری ہینڈ دیدیا گیا ہے
ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے گندم کا بیج تیار اور فروخت کرنے والی کمپنیوں،فلور ملز کے گوداموں کی چیکنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں ہیں انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بھی

میٹنگ کرکے انہیں نئے حکومتی احکامات بارے آگاہ کردیا-سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ فلور ملز ہدف کے حصول میں انتظامیہ سے تعاون کریں مقررہ اجازت سے زائد کہیں گندم پکڑی گئی تو ضبط کرلی جائیگی-انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز گوداموں کی چیکنگ تیز کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں