عمران خان گمراہ کن بیانات پر اللہ سے معافی مانگیں، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ)معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گمراہ کن بیان پر شدہد ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان ہر جگہ کہتا پھرتا ہے کہ اللہ کے پیغمبر نے لوگوں سے کہا کہ وہ میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں اب میں بھی آپ لوگوں سے کہتا ہوں کہ میرا پیغام بھی پاکستان کی عوام تک پہنچائیں، عمران خان کے یہ الفاظ کفریہ ہیں، کیا ان الفاظ سے وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں
کیپٹن عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آپکا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں اور مزید آپکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، میں پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کے ان بیانات کا نوٹس لیں اور انکا مکمل بائیکاٹ کریں جبکہ حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کے خلاف توہین انبیاء کا مقدمہ چلائیں