26

بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ 2020-21 ء کی نامزدگیوں میں کی گئی بے قائدگیوں کا نوٹس لیا جائے ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ 2020-21 ء کی نامزدگیوں میں کی گئی بے قائدگیوں کا نوٹس لیا جائے ، انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم

کوئٹہ ( پ ر) انصاف آرٹسٹ ویلفیئر فورم بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ23 مارچ کو بلوچستان ایکسیلنس ایوارڈ2020-21 ء میں بعض نامزدگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاگہا ہے کہ صوبے کے سینئر اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل فنکاروں کو نظر انداز کرکے بعض من پسند اور جونیئر فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو سینئر اور حقدار فنکاروں کو محروم کیا گیا ہے

تو دوسری طرف صوبے کے اعلیٰ ایوارڈ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے بیان میں ایوارڈ کے لیے کی گئی نامزدگیوں اور میرٹ کو نظرانداز کرنے پر لاتعداد سوالات اُٹھائے گئے ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف غیر جانبدارانہ انکوائری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی ساری زندگی فن کی خدمت میں وقف کردینے والے سینئر اور حقدار فنکاروں کو یکسر نظرانداز کرکے جو حق تلفی کی گئی ہے

وہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی اور میرٹ کوملحوظ خاطر رکھنے سے ناصرف حقدار اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ صوبے کے اعلیٰ ایوارڈ کی اہمیت بھی برقرار رہے گی بیان میں صوبے کے اعلیٰ سطح کے اس ایوارڈ کو متنازعہ بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں