33

خانقاہ ڈوگراں کے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جلد نادرا سنٹر کا تحفہ دیں گے۔سردار محمد عرفان ڈوگر

خانقاہ ڈوگراں کے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جلد نادرا سنٹر کا تحفہ دیں گے۔سردار محمد عرفان ڈوگر

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمدطیب سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) خانقاہ ڈوگراں کی طرف سے حلقہ کے ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر اور ایم پی اے چوہدری سجاد حیدر گجر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) خانقاہ ڈوگراں کے عہدیداران،کارکنان اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

ارکانِ اسمبلی کے خانقاہ ڈوگراں پہنچنے پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا بعد ازاں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والا آئین شکن عمران نیازی اصل میر جعفر ہے خونی لانگ مارچ کی دھمکیاں دیکر یہ لوگ کس ملک کی مدد کر رہے ہیں

(شیخوپورہ) خانقاہ ڈوگراں میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقہ کے اراکین اسمبلی کو دیئے گئے استقبالیہ کے مناظر

ہر کوئی باآسانی سمجھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خانقاہ ڈوگراں کے عوام کو درہیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے جلد آپ کو نادرا سنٹر کا تحفہ دیں گے ٹاون کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ لیسکو سپلائی کی دو یونٹس میں تقسیم پر جلد کام شروع ہو جائے گا اس موقع پر چوہدری سجاد حیدر گجر ایم پی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل نیازی اور اس کے حواریوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے مدینہ کی ریاست کے دعویدار نے قوم کو خوفناک مہنگائی

،بے روزگاری، فاقہ کشی،لاقانونیت اور جھوٹوں کی سنچریوں کے سوا کچھ نہیں دیا ساڑھے تین سال میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیِئے گئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی رابطہ سڑکوں کی بحالی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائِیں گے میاں حمزہ شہباز شریف کا ہدف شہری مسائل کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی ہے اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) خانقاہ ڈوگراں میاں جمشید عباس ڈوگر نے کہا

کہ اپنے قائدین کو خانقاہ ڈوگراں آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں نادرا سنٹر کا قیام،ٹاون کمیٹی کی بحالی،سڑکوں کی تعمیر،لیسکو سپلائی کی دو یونٹس میں تقسیم اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل ہمارا مطالبہ تھا جسے سردار محمد عرفان ڈوگر اور چوہدری سجاد حیدر گجر نے مانتے ہوئے جلد مطالبات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے- انہوں نے کہا کہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہمیں یقین ہے

کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے استقبالیہ سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خانقاہ ڈوگراں راو محمد ندیم عثمان،سردار محمد عباد ڈوگر،میاں عمران حیدر ڈوگر،سردار آصف قدیر ڈوگر، سردار نفیس ڈوگر، رانا محمد افضل نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں