20

بدھ کی صبح کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی تیز رفتار کوسٹر(منی بس) کھڑی مرغیوں کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر مار دی

بدھ کی صبح کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی تیز رفتار کوسٹر(منی بس) کھڑی مرغیوں کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر مار دی

ٹھٹھہ نمائندہ
بدھ کی صبح کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی تیز رفتار کوسٹر(منی بس) نے غریب آباد مارکیٹ دھابےجی قومی شاہراہ پر فٹ پاتھ کے قریب کھڑی مرغیوں کی سوزوکی پک اپ کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں غریب آباد مارکیٹ کے رہائشی برائیلر مرغیوں کے ڈیلر عمران سولنگی, اور انکا ڈرائیور محرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2افراد شدید زخمی ہیں۔


حادثہ کے بعد کوسٹر ڈرائیور گاڑی لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کوسٹر کو گجو تھانہ کی حدود میں حراست میں لے لیا گیا ہے دوسری جانب جانبحق نوجوان تاجر عمران سولنگی کی لاش کو ورثاء نے مین نیشنل ہائ وے پر لاکر علامتی دھرنا دیا اس موقع پر سولنگی خاندان کے سربراہ انور کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاش پر سیاسیت نہی کرنا چاہتے

تاہم اپنے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد علامتی دھرنا دیکر ضلع انتظامیہ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور دھابیجی مارکیٹ اسٹاپ پر موجود غیر قانونی پتھے داروں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ یقینی بنائے تاکہ مین شاہراہ آذاد ہو اور مزید نقصانات سے بچا جا سکے اس موقع پر چاچا ہوت خان کلمتی سمیت انجمن تاجران رہنماوں داود شاہ خان ، نصیر سلہری ، رمضان سولنگی اور مقامی تاجر و شہری بڑی تعداد میں موجود تھے

سول سوسائٹی کے مطابق نیشنل ہائ وے کو ایف ڈبلیو او اور نیشنل ہائ وے اتھارٹی کی گرفت کنٹرول نگرانی حاصل ہے اسکے باجود کوئ چیک بیلنس نہی ہائ وے کے دونوں اطراف دھابیجی تا گھارو سینکڑوں غیر قانوی پتھے داروں اور ٹریفک اسٹاپوں کی وجہ سے پیادل چلنے والے افراد کا راہ گزر مشکل تر ہوکر رہ گیا ہے

جبکہ نیشنل ہائ وے کے دونوں ٹریک پر موجود تین پرتوں میں سائیڈ کا ایک پرتھ تو مکمل بلاک ہوکر رہ گیا ہے اور تو اور فٹ پاری پر بھی بااثر افراد کا قبضہ ہے ایسے میں ڈی سی ٹھٹھہ سمیت ایس پی ٹھٹھہ اور سندھ حکومت اپنا فرض نبھاتے ہوئے عملی کردار ادا کرتے ہوئے لینڈ مافیاز سے دھابیجی اور گھارو کے دونوں اطراف پتھے داروں کو خالی کرانے میں اپنا آئینی کردار ادا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں