30

ٹھٹھہ :جنگشاہی شھر کے باسی اور مقامی صحافيوں کا جنگشاہی ريلوے اسٹيشن کا وزٹ

ٹھٹھہ :جنگشاہی شھر کے باسی اور مقامی صحافيوں کا جنگشاہی ريلوے اسٹيشن کا وزٹ

ٹھٹھہ نمائندہ
جنگشاہی شھر کے باسی اور مقامی صحافيوں عبدالرؤف بروہی، محمد جمن جوکھیو، رانا محمد اقبال، سابق نائب ناطم محمد عباس بروہی، سابق اسسٹنٹ مختيارکار صادق علی بروہی، سابق کائونسلر عبدالمجيد جاکھرو اور دیگر جنگشاہی ريلوے اسٹيشن کے وزٹ پر آئے محکمہ ریلوے کراچی ڈويزن کے DS ريلوے کاشف رشيد يوسفانی سے ملاقات کرکے درپيش مسائل کے بابت آگاہی دیتے ہوے کہا کہ جنگشاہی ريلوے

اسٹيشن ہر بولان ميل کا اسٹاپ ختم کرنے سے جنگشاہی، کوٹری، سہيون شریف، دادو، لاڑکانہ، کوئيٹا، سبی جانے کیلئے ٹھٹھہ شہر سے وین اور بسوں کے ذریعے جانا پڑتا ہے جس سے زیادہ ٹائم اور خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے جس کیلئے بولان میل کی اپ اور ڈائون لائن میں اسٹاپ بحال کیا جائے، جنگشاہی ريلوے کراسنگ والی پھاٹک پر جنگلے ( گرل ) لگا کے دیئے جائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جائے، شاھ لطيف ايکسپريس اور مہران ايکسپريس کے کرائے پر نظر ثانی کی جائے، ريلوے اسٹیشن

جنگشاہی ہر مسافروں کے لئے پانی، ليٹرين اور مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بينچوں کا بندوبست کرکے مسافروں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات مہیا کریں بولان ميل کا اسٹاپ بحال کرکے یہاں کے مکینوں کو کراچی سے کوئيٹا سبی اور دیگر شہروں تک پہنچنے کیلئے عوام کو پریشانی سے بچایا جائے. اس موقعے پر محکمہ ريلوے کراچی ڈويزن کے DS کاشف رشيد يوسفانی

جنگشاہی باسیوں کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بڑی خوشی ہوئی کہ آپ جنگشاہی کے رہنما باشعور ہیں اپنی حقوق کے حاصلات کے لیئے کوشاں ہیں انشاء اللہ تعالیٰ جلد از جلد بولان میل کے اسٹاپ سمیت دیگر مسائل پر عمل کرایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں