39

ٹھٹھہ۔ ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری واٹر سپلائ اسکیم کے حوالہ سے ٹھٹھہ اور مکلی کے شہریوں و صحافیوں سے گفتگو

ٹھٹھہ۔ ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری واٹر سپلائ اسکیم کے حوالہ سے ٹھٹھہ اور مکلی کے شہریوں و صحافیوں سے گفتگو

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی حاجی علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ اور مکلی کے عوام کو ایک میگا واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے کینجھر جھیل سے پانی فراہم کرنے کے لیے پی سی ون تیار کرکے وزیر اعل سندھ کو ارسال کی گئی ہے تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔

یہ بات انہوں نے محسن ہاؤس ٹھٹہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے سینئر نائب صدر عبدالحمید پنہور، پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے سیکرٹری اطلاعات محمود عالم شاہ بخاری ، عاشق حسین زرداری ، پ پ رہنما پیر زین العابدین جیلانی ، صحافی محبوب بروہی ، انچارج محسن ہاوس شاہ نواز لوہار کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں

، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹھٹہ کے حلقہ پی ایس 78 گھوڑاباری سے منتخب ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے کہا کہ ٹھٹہ اور مکلی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے کینجھر سے براہ راست 28 انچ کی میگا واٹر سپلائی اسکیم منظور کرائی جا رہی ہے جس کی پی سی ون محکمہ پبلک ہیلتھ نے تیار کے وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے

تاکہ ٹھٹہ اور مکلی کے لوگوں کو پینے کے پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مکلی کے لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اضافی واٹر سپلائی تالاب کی تعمیر کے لیے بھی اسکیم منظوری کرائی جا رہی ہے جس کے کیلئے 12 ایکڑ زمین بھی مختص کی گئی ہے۔

ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایک خصوصی منصوبے کے تحت کیٹی بندر سمیت ساحلی علاقوں کو سمندری خطرے سے بچانے کے لیے حفاظتی بندوں کی تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا اس ضمن میں محکمہ آبپاشی کے ماہرین کی جانب سے کام شروع کیا گیا ہے،

علاوہ ازیں ساحلی علاقوں کی ترقی اور بہتری کے لیے مختلف اسکیموں پر بھی کام جاری ہے تاکہ ساحلی علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹھٹہ کے عوام کا خادم ہوں اور انہیں کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا، ضلع ٹھٹہ کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں