40

جو لیڈر اپنے آپکو گدھا کہے انکی نظرمیں ورکر کی کیا حیثیت ہوگی، کیپٹن عاصم ملک

جو لیڈر اپنے آپکو گدھا کہے انکی نظرمیں ورکر کی کیا حیثیت ہوگی، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے گذشتہ روز کے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں خود کو گدھا کہا ہے جو انکے ورکروں کے لیے سوچنے کا مقام ہے، جو پارٹی لیڈر اپنے آپ کو گدھا کہے اس سے زیادہ گری ہوئی بات ہوہی نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر یہ خطاب کسی مخالف نے دیا ہوتا

تو اب تک انکے ورکروں نے مخالفین کی ایسی کی تیسی کردی ہوتی لیکن چونکہ یہ خطاب خان صاحب نے اپنے آپ کو خود دیا ہے لہذا انکے ورکر خاموش ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ جس پارٹی کا سربراہ اپنے آپ کو گدھا سمجھتا ہو انکی نظر میں ورکر کی حیثیت کیا ہوگی یہ بات انکے ورکروں کو سمجھ میں آجانی چائیے میں عمران خان کے ورکروں کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے لیڈر کے بیانات کا نوٹس لیں اور انکا دماغی معائینہ کرائیں کیونکہ انکی دماغی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں