23

کور کمانڈر پشاور سے متعلق سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر

کور کمانڈر پشاور سے متعلق سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر

کور کمانڈر پشاور سے متعلق سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پشاورکورکمانڈرسے متعلق سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، اس اہم کورکی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پشاورکورکمانڈر سے متعلق اہم اور سینیئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، سینیئرقومی سیاسی قیادت سے توقع ہےکہ وہ ادارے کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کرے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےکہا گیا ہےکہ پشاورکور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، افواج کے سپاہی اورافسران وطن کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کرکر رہے ہیں، ایسے بیانات سپاہ اور قیادت کے مورال اور وقار پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس وقت کور کمانڈر پشاور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں