Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تمام کھادیں مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہیں، مصنوعی بحران پیدا کرنے والے ڈیلرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

تمام کھادیں مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہیں، مصنوعی بحران پیدا کرنے والے ڈیلرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں فرٹیلائزر ڈیلرز کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کی ، جبکہ خصوصی شرکت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع جہانیاں مظہر حسین کلیم نے کی ،

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے یوریا کھاد کے سٹاک کے بارے میں دریافت کیا تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع مظہر حسین کلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھادیں مارکیٹ میں وافر مقدار میں سرکاری نرخوں موجود ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے فرٹیلائزر ڈیلرز کے مسائل بھی سنیں اور جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے کہا

کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا، ذخیرہ اندوزں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا مزید انھوں نے فرٹیلائزر ڈیلرز کو ہدایت کی کہ کاشتکار بھائیوں کو کھادیں ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں، اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد گورایہ، چوہدری عبدالباسط ،مہر مجاہد دلمیر، وسیم اور وسیم افتخار بھی موجود تھے.

Exit mobile version