37

پی ٹی وی بولان کی ڈرامہ سیریل” دنیا بندی خانہ” کی چھٹی قسط ہفتہ کی شب نشر ہوگی

پی ٹی وی بولان کی ڈرامہ سیریل” دنیا بندی خانہ” کی چھٹی قسط ہفتہ کی شب نشر ہوگی

کوئٹہ ( پ ر) پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی ڈرامہ سیریل “دنیا بندی خانہ “کی چھٹی قسط ہفتہ کی شب گیارہ بجے پی ٹی وی بولان پر نشر کی جائے گی اس سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں جس میں اُردو، پشتو ، براہوئی ، بلوچی ، پنجابی ،فارسی،سندھی کو یکجا کرکے تیار کی گیا ہے

جوکہ اپنی نوعیت کی پہلی ڈرامہ سیریل ہے جہاں مختلف کرداروں کو یکجا کرکے تمام زبانوں کی نمائندگی کی گئی ہے یہ سیریل روز بروز پی ٹی وی کے ناظرین میں مقبولیت اختیار کرتی جارہی ہے اور تمام طبقہ فکر کے افراد خاص دلچسپی لے رہے ہیں اس سریل کو ایک کامیاب آئیڈیے کے طور پر دیکھا جارہاہے جوکہ بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایک نئی کوشش ہے اپنی نوعیت کے اس نئے آئیڈیے

میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقے کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے اورطنزو مزاح کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اس سیریل کو آصف جہانگیر نے تحریر کیا ہے اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر محمد ایوب بابئی ہیں سیریل کا مرکزی خیال اور ہدایات و پیشکش جمال ترین جب کہ محمد رمضان کھیتران اسسٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں

پندرہ اقساط پر مشتمل اس سیریل کے اہم کرداروں میں حبیب پانیزئی، شائستہ صنم، مسکان ملک، دردانہ بلوچ،تانیہ خان، علیم مینگل، آصف جہانگیر، عبداللہ اچکزئی، فاروق سائل، فرازمری ، عبدالباقی درویش، بجارخان مری ، حمل شاد،سیلم لانگو ، نصیر محمد شہی،محمد داود ، ساحل ساحر ،نذیررند، اور چائلڈاسٹارکومل شامل ہیں جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان دنوں پی ٹی وی کوئٹہ مرکز میں نئے آئیڈیاز پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے اس سلسلہ میں جنرل منیجر محمد ایو ب بابئی ،

پروگرام منیجر فہیم شاہ پروگرام پروڈیوسر جمال ترین اور پی ٹی وی انتظامیہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور ناظرین نے اُنہیں بے حد سراہا ہے پی ٹی وی کے ایسے فنکار جو طویل عرصہ سے فیلڈ کو خیر باد کہہ گئے تھے اُنہیں بھی دوبارہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھر پور موقع دیا جارہا ہے ٹی وی، اسٹیج ، ریڈیو کے فنکاروں کی بڑی تعداد ان دنوں پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز میںکام کررہی ہے جس سے صوبے کے فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں