ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ کی سربراہی میں پہلی بار ضلع مہمند میں ماتحت پولیس افسران و جوانان کی عرض معروض کیلئے ( دربار) کا انعقاد
ضلع مہمند
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ کی سربراہی میں پہلی بار ضلع مہمند میں ماتحت پولیس افسران و جوانان کی عرض معروض کیلئے ( دربار) کا انعقاد۔
ماتحتوں کی جائز عرض معروض ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ۔ اردلی روم دربار میں اپنے ماتحتان سے خطاب کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ کی قیادت میں فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ ضلع مہمند میں ماتحت پولیس افسران و جوانان کی عرض معروض کے حوالے سے ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ حال میں اردلی روم ( دربار ) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کے علاوہ ضلع بھر کے تمام پولیس آفیسرز و پولیس فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔
اردلی روم کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کی گئی تلاوت قرآن پاک کے بعد ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مہمند پولیس ایک بہادر فورس ہے ۔ ضلع بھر کے ھر قسم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔
ڈی پی او مہمند نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے یونیفارم پر فخر ہے کہ اللہ تعالٰی نے عوام کی خدمت کرنے کا یہ افضل کام ہمارے ہاتھوں میں سونپ دیا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہے کہ کسی بھی صورتحال میں اپنے فرائض سرانجام دینگے۔
اس دوران مہمند پولیس کے افسران و جوانان نے اپنے مختلف مسائل پیش کئے۔ مسائل سنتے ہی ڈی پی او مہمند نے اسے فوری حل کرنے کا حکم جاری کیا۔
ڈی پی او مہمند نے پولیس لائن مس میں جوانوں کو 24 گھنٹے ستھرا کھانا اور صاف پانی مہیا کرنے کا حکم جاری کیا۔ پولیس ایمبولینس کی فراہمی، ٹریفک پولیس اور تمام تھانہ جات کی موبائل گاڑی اور مختلف مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم جاری کیا۔ شہداءو کی پیکجز، جوانوں کی بند تنخواہیں اور پنشن کے مسائل کو فوری حل کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
ڈی پی او مہمند نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کو بتایا کہ ہمیں اپنے ماتحتان کے ساتھ ٹیم ورک کے طرح کام کرنا ہوگا تب تک ہم ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرسکیں گے۔ فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
مہمند پولیس افسران و جوانان نے ڈی پی او مہمند کے اردلی روم کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔
آخر میں ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ نے علاقے کو اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں