معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی عبدالروف کی عمرہ سے واپسی، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں غیر قانونی پٹرول اور گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے کاروائیاں تیز کردی ہیں- اس حوالے سے روزنامہ پاکستان پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان محکمہ پولیس شیخوپورہ سید واجد عباس نے بتایا کہ شیخوپورہ میں غیر قانونی پٹرول اور گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے محکمہ پولیس شیخوپورہ نے کاروائیاں تیز کردی
ہی اور غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف بھی کاروائیاں کر کے سیل کروا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید کاروائیاں جاری ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شیخوپورہ کے نواحی علاقہ جھبراں منڈی نزد حبیب بینک حافظ آباد روڈ پر سات گھر اجڑ گئے جہاں تیل کی غیرقانونی ایجنسی میں آئل ٹینک پھٹنے سے عمارت گر گئی، تیل ایجنسی میں ویلڈنگ کے چنگاری سے آگ لگنےسے آئل ٹینک پھٹ گیا جس سے آئل ایجنسی اور متصلہ دوکانوں کی چھت گر گئی،
انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی نااہلی اور مبینہ غفلت پر شدید تنقید جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے غیرقانونی آئل ایجنسیوں، غیرقانونی گیس ری فلنگ پوائنٹس اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف شیخوپورہ بھر میں سخت کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور پولیس ذرائع کے مطابق کی جانےوالی تازہ ترین کاروائیوں کے مطابق کل 69 مقدمات درج کر کے 63 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں اور مزید کاروائیاں جاری ہیں