گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کر دیا گیا
گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کر دیا گیا
پولیس نے آج صبح سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
بعدازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔