عمران خان کا پاکستان پر ایٹم بم گرانے کا بیان قابل مذمت ہے، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے محرومی کے بعد حواس باختہ ہوچکے ہیں اور ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں، انکا حالیہ بیان انتہائی قابل مذمت ہے جس میں عمران خان کہا ہے کہ اگر مجھے حکومت نہیں ملتی تو بہتر ہے
کہ پاکستان پر ایٹم بم گرادو، یہ بیان دشمنوں کو خوش کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات کسی بھی حوالے سے قابل قبول نہیں، اقتدار کے لالچ میں ملکی اداروں اور سلامتی کے خلاف مہم شروع کیے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں
کہ اس طرح کے ملک دشمن بیانات سے وہ دوبارہ اقتدار حاصل کرلیں گے تو یہ انکی بھول ہے، پاکستانی عوام پاکستان اور محب وطن قوتوں کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرنے پر انہیں کبھی ووٹ نہیں دینگے، حکومت پاکستان کو عمران خان کے خلاف فوری کارروائی کرے