17

ٹھٹھہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی وزیر امور مملکت خارجہ پاکستان کی حیثیت سے کراچی آمد

ٹھٹھہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی وزیر امور مملکت خارجہ پاکستان کی حیثیت سے کراچی آمد

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی وزیر امور مملکت خارجہ پاکستان کی حیثیت سے کراچی میں پہلی آمد پر پارٹی رہنماوں و جیالوں نے شاندار استقبال و جلسہ کا انعقاد کئے جانے پر میرپور ساکرو ضلع ٹھٹھہ سے پیپلزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ پلیجو ہاوٴس گھارو سے کراچی اولڈ ائیرپورٹ تک چیئرمین کے استقبال کے لئے روانہ ہوا اس موقع پر جیالے بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں نعرہ بازی کرتے رہے سینیٹر سسئ پلیجو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھٹو کاز کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے

بھٹو شہید کی لازاوال قربانیوں کی بدولت آج ایک بار پھر عوام کو نوجوان قیادت میسر آئ ہے بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا کی یاد تازہ کرتے ہوئے جلد وزارت عظمی پر ہونگے آج پورے سندھ میں جیالے ورکرز خوشی سے جھوم رہے ہیں سینیٹر سسئ پلیجو نے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے حوالہ سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اگر چاہیں تو سندھ کے پانی بحال کراسکتے ہیں اس حوالہ سے چشمہ کینال کو بند کرنا ہوگا تاکہ سندھ کو پانی مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں