ہارون آباد :اگلے تین دن تک پاکستان میں شدید ترین گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے اسی لئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا,ڈاکٹر منیر احمد ملک
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) اگلے تین دن تک پاکستان میں شدید ترین گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے اسی لئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر منیر احمد ملک نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنا اور اپنے بچوں کا خیال خود رکھیں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں کوشش کریں
کہ سورج کی شعاعیں براہ راست آپ کے جسم پر نہ پڑھیں سر کو گیلے یا سفید کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں پہننے کے لئے لباس بھی سفید یا ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں ممکن ہو تو ٹھنڈی سایہ دار اور کھلی ہوادار جگہوں کی طرف نکل جائیں بیٹھنے کے لئے کھلی اور سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور اس کے علاوہ ٹھنڈی تاثیر والے دیسی شربت استعمال کریں جیسے لسی وغیرہ،
ممکن ہو تو ان کے لئے ٹھنڈے پانی، لسی، جوس وغیرہ کا بندوبست کریں اور خاص طور پر اپنے گھروں اور دوکانوں پر جانوروں کے لئے بھی کسی برتن میں پانی کا انتظام کریں اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے، آمین یا رب العالمین