مہمند :سرحدی دیہات کوڈاخیل میں۔مہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پزیر
ضلع مہمند ۔(افضل صافی)
سرحدی دیہات کوڈاخیل میں۔مہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پزیر۔اسلام اباد کے مہمند لویہ جرگہ کے مشران کی بھی شرکٹ وائس چیئر مین ملک نوراللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ضلع مہمند کے سرحدی دیہات کوڈاخیل میں مہمند جرگہ کے اہم ممبر اور کوڈاخیل vc.1 کے وائس چیرمین ملک نوراللہ خان کی تعاون سے کوڈاخیل امن کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہواتھا جس میں حسین ۔مخان اور منصور نے ارگنائزر کے خدمات سرانجام دئے۔ٹورنامنٹ میں خویزئ اور بائزی کے 22 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ 4 مئ سے شروع ہواتھا جو 2 ہفتوں تک جاری رہا۔ فائنل میچ سپینکے تنگی
اور کوڈاخیل کے درمیان کھیلاگیا۔مقررہ 7 اورو میں کوڈاخیل ٹیم نے 84 رنز بنائے جواب میں سینکے تنگی ٹیم نے 5 اورو میں حدف پورہ کیا۔اور ٹورنامنٹ سینکے تنگی ٹیم نے اپنانام کردیا۔وائس چیئرمین ملک نوراللہ نے ونرٹیم سپینکے تنگی کے کپتان مبارک شاہ اور رنر ٹیم کوڈاخیل کے کپتان عبدالمالک اور کھیلاڑوں پر انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں اسلام ابادمہمند لویہ جرگہ کے حاجی محمد علی خان اور شاکر شنواری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا
کہ بائزی تحصیل اور کوڈاخیل میں سپورٹس سٹیڈیم قائم کیا جائے اور مقامی کھلاڑیوں کو تمام ضرورت کے سامان فراہم کیا کیا جائے۔کیونکہ اس علاقے کے لوگوں میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگرانکو توجہ دی گئ تو اس علاقے کے نوجوان ہر میدان میں اپنے علاقے اور ملک کانام روشن کرسکتا ہے۔ٹورنامنٹ میں مخلف علاقوں کے نوجوانوں اور مشران نے بھی شرکت کی۔