24

آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیربعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہوگی، ذرائع— فوٹو: فائل
اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیربعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہوگی، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیربعد وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف جلد از جلد انتخابات کی تجویز پر مشاورت کریں گے۔

 منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے، سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے، انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتاہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں