پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے مقرر کردہ 19 لا افسران کوفارغ کردیا
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے مقرر کردہ 19 لا افسران کوفارغ کردیا
پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقرر کردہ 19 لا افسران کو فارغ کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے لا افسران کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی، عمیرخان نیازی، نادر منظوردوگل کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد ریاض، حاجی دلبرخان اور ملک آصف حسین بھی شامل ہیں۔