Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لوٹوں کے خلاف فیصلے پر شکریہ، سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا: عمران خان

لوٹوں کے خلاف فیصلے پر شکریہ، سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب جاری ہے۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جلسہ گاہ میں پوری طرح لائٹیں نہیں اور تعداد ٹھیک انداز میں پتہ نہ چلنے کا مجھے افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوف زدہ ہے، جدھر سے ان کی حکومت بنی ان کا حکم ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، آج ن لیگ کے مقابلے میں واقعی زرداری بھاری ہے، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ شہبازشریف، زرداری اور فضل الرحمان تینوں نے زورلگاکرہماری حکومت گرائی، زرداری وفاقی حکومت میں بیٹھا ہے اور سندھ پر بھی قبضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپیہ گر رہا ہے اور گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے تیل خریدنے کافیصلہ کیا تھا، روس سے تیل لینے سے عوام کو 30 فیصد پیٹرول سستا ملناتھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈحکومت پر اس وقت خوف طاری ہے، جو چہرے ہم پر مسلط کیے گئے اورجنھوں نے مسلط کیے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے۔

شکر ہے سپریم کورٹ نے آج لوٹوں کے ووٹ کو رد کردیا، پی ٹی آئی چیئرمین کا ردعمل

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا، جو لوگ ووٹ بیچتے ہیں اپنے لوگوں، آئین اور جموریت سے غداری کرتے ہیں، شکر ہے سپریم کورٹ نے آج ان کی ووٹ کو رد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شریف نے بھی بڑی دیر سے اچکن سلوائی، اب اچکن کو بھی رکھو اور پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست ہے کہ شریف فیملی کے کرپشن کیسز آپ سنیں کیونکہ ایف آئی اے کو تباہ کردیا ہے اور ہمیں کسی اور پر اعتماد نہیں رہا۔

Exit mobile version