طے شدہ رائے ہےکچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے، فضل الرحمان
طے شدہ رائے ہےکچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ طے شدہ رائے ہے کچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے اور الیکشن میں سال سوا سال ہی توہےاس سےآگےنہیں جایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے۔