Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

طالبان نے انسانی حقوق کمیشن سمیت دیگر اہم محکمے تحلیل کردیے

طالبان نے انسانی حقوق کمیشن سمیت دیگر اہم محکمے تحلیل کردیے

طالبان نے انسانی حقوق کمیشن سمیت دیگر اہم محکمے تحلیل کردیے

افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن  سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار دے کر تحلیل کردیے گئے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ تحلیل شدہ محکمے غیر ضروری تھے، اس لیے تحلیل کردیےگئے۔قومی بجٹ صرف فعال اور نتیجہ خیز محکموں کے لیے ہے البتہ تحلیل شدہ محکموں کو ضرورت پڑنے  پر مستقبل میں دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تحلیل شدہ افغان محکموں میں انسانی حقوق کمیشن،قومی مفاہمتی کونسل،قومی سلامتی کونسل ، آئین کے نفاذ کی نگرانی کے لیے آزاد کمیشن ولسی اور مشرانو جرگہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کو رواں مالی سال 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

 ہفتے کے روز گزشتہ سال اگست میں طالبان کے جنگ زدہ ملک پر قبضہ کرنے کے بعد پہلے سالانہ قومی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے کہا کہ حکومت نے 231.4 ارب افغانی(افغانستان کی کرنسی) اخراجات اور 186.7 ارب افغانی کی ملکی آمدنی کی پیش گوئی کی۔

Exit mobile version