Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال :ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ناجائز منافع خور دکانداروں کیخلاف کارروائیاں

خانیوال :ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ناجائز منافع خور دکانداروں کیخلاف کارروائیاں

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ناجائز منافع خور دکانداروں کیخلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں-پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے رواں ماہ ابتک اوور چارجنگ کی شکایات پر ر38 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا-35 پرائس مجسٹریٹس نے 464 دکانداروں کو 8 لاکھ 73 ہزار روپے کے جرمانہ بھی کیئے 3 ہزار 178 دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی-

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی کے ایک ہی دن میں عادی دکانداروں کو 20 ہزار روپے کہ جرمانہ کرنے کے ساتھ ایل پی جی ری فلنگ کی ایک دکان بھی سیل کرکے سامان ضبط کرلیا-ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں بلاتفریق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹس چیکنگ کے دوران دور دراز علاقوں کی دکانیں بھی وزٹ کریں

Exit mobile version