54

حافظ اباد صحافت ایک مقدس پیشہ ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہ معاشرے کی انکھیں ہیں، حافظ حسنین بٹ

حافظ اباد صحافت ایک مقدس پیشہ ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہ معاشرے کی انکھیں ہیں، حافظ حسنین بٹ

پنڈی بھٹیاں(عامر شہزاد انصاری/تحصیل رپورٹر سے)کچھ عطائی صحافیوں نے صحافت کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے ایک ریڑھی بان سے لے کر بڑے بزنس مین نے صحافتی کارڈ لے رکھا ہے ان کا مقصد صحافت کرنا نہیں بلکہ اپنے بزنس کو تحفظ دینے کے لیے صحافی کارڈ حاصل کیا ہوا ہے تمام ورکر صحافیوں کو چاہیے مل کر ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو صحافت کے لیے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہ معاشرے کی انکھیں اور کان ہیں، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ملک کا چوتھا ستون ہے اسی لئے صحافی کے قلم کو ہر طرح سے آزاد ہونا چاہیے، معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، معاشرے میں برائیاں اور اچھائیاں ضرور ہوتی ہیں، برائیوں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی

ذمہ داری ہوتی ہے. ان خیالات کا اظہار چیئرمین اتفاق میڈیا گروپ حافظ حسنین بٹ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں صحافیوں کی جو عزت اور ذمہ داری ہے وہ کسی اور معاشرے میں نہیں ہے اس لئے صحافیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شعبے کی لاج رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں