اسلام گڑھ :پرائمری جماعتوں کامشکل ترین نصاب پرائمری اداروں میں اکثر تدریسی سٹاف میٹرک پاس
اسلام گڑھ(نامہ نگار)پرائمری جماعتوں کامشکل ترین نصاب پرائمری اداروں میں اکثر تدریسی سٹاف میٹرک پاس۔نصاب مرتب کرتے وقت بچوں کی ذہنی سطح کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔تدریس سے قبل اساتذہ کو ریفریشنگ کورس کروائے جائیں۔تدریس میں آنے والی مشکلات کا حل نہ ڈھونڈا گیا تو تعلیم کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔
۔حکومت آزاد کشمیر،وزیر تعلیم جناب دیوان چغتائی اور سیکرٹری تعلیم سکولز سے عوام علاقہ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نصاب کو بچوں کی ذہنی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کروایا جائے۔پرائمری میٹرک پاس اساتذہ کو ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔بصورت دیگر تعلیم کا نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔