39

باڑہ پریس کلب کے سابق صدر خادم حسین آفریدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ۔لطف اللہ لطف

باڑہ پریس کلب کے سابق صدر خادم حسین آفریدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ۔لطف اللہ لطف

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)مردان یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین سابق صدرمردان پریس کلب اور رونامہ اوصاف کے مردان کے بیورو چیف لطف اللہ لطف نے باڑہ کے صحافی اورباڑہ پریس کلب کے سابق صدر خادم حسین آفریدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقدام کو سچ کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے جمعرات کو ایک بیان میں لطف اللہ لطف نے واضح کیا کہ ایسے ہتھکنڈے صحافیوں کو خاموش نہیں کر سکتےانہوں نے مطالبہ کہ خادم حسین آفریدی کو جلد از جلد رہا کیا جائے

لطف اللہ لطف نے قبائلی صحافیوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ خیبرپختونخوا اور سابقہ فاٹا دہشت گردی کا براہ راست نشانہ رہے ہیں اس دوران صحافیوں نےجانوں کی پراوہ نہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کی اور جانوں کے نذراتے تک پیش کیےایسے مشکل حالات میں کام کرنے کے باوجود کسی حکومت نے قبائلی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی لطف اللہ لطف کا کہنا تھا

کہ صحافیوں کو تحفظ دینے اورمسائل حل کرنے کے بجاۓ اُلٹا ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے جس کی زندہ مثال خادم حسین آفریدی کی بغیر وارنٹ گرفتاری ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ اِن پر بنائے گئے جھوٹے مقدمہ کی تحقیقات کرائی جائے اور جن لوگوں نے ناجائز طور پر اِنہیں گرفتار کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے

لطف اللہ لطف نےخبردار کرتےہوئےکہا کہ اگر خادم حسین آفریدی کورہا نہ کیا گیا تو مردان کےصحافی بھرپور تحریک شروع کریں گے اور وہ خود بڑی تعداد میں صحافیوں کو لیکر باڑہ پہنچیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں