43

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی اہم کاروائی، تحریک طالبان پاکستان صوابی کا اہم کمانڈرگرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی اہم کاروائی، تحریک طالبان پاکستان صوابی کا اہم کمانڈرگرفتار

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)کمانڈر دہشتگرد گوہر رحمان ولد کمادار سکنہ ویرات خیل تور ڈھیر صوابی دہشتگردی کے کئی مقدمات میں سی ٹی ڈی مردان ریجن کو مطلوب تھا صوبائی حکومت نے دہشت
گرد کمانڈر گوہر رحمان کے سر کی قیمت50لاکھ روپے مقرر کی ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کمانڈر دہشتگرد گوہر رحمان ولد کمادار سکنہ ویرات خیل تور ڈھیر صوابی جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو دہشت گردی کے پانچ مقدمات قتل،

اقدام قتل، دھماکوں اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا امروز بمقام صوابی سے گرفتار کیا مذکورہ دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان صوابی سے ہےمجرم اشتہاری گوہر رحمان کی سر کی قیمت صوبائی حکومت نے مبلغ پچاس لاکھ روپے مقرر کی ہے ملزم کے انٹاروگیشن جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں