25

ہارون آباد : سابقہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر کے گئی، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد : سابقہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر کے گئی، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) سابقہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر کے گئی ہے جس کی وجہ سے آج عوام کا برا حال ہے ان خیالات کا اظہار عوامی ایم پی اے حلقہ پی پی 243 ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انکا کہنا تھا کہ عوام و الناس اپنی زندگی سے پہلے ہی تنگ آ چکے ہیں کیوں کہ عمران خان کی حکومت میں عوام و الناس کے لئے تو کچھ نہیں کیا گیا

مگر عمرانی حکومت نے اپنے وزراء کے خزانوں کو بھر دیا اور عوام کو بے یارو مددگار مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنی چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھے کیونکہ عوام اتنی بیوقوف نہیں ہے کہ وہ دوبارہ اس نالائق نااہل شخص کی باتوں میں آئے گی نہ تو اس نے ایک کروڑ نوکریاں دیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر بنا کر عوام کو دئیے یہ شخص اپنے تمام کئے ہوئے

وعدوں سے مکر گیا اور آج عوام کے سامنے رو رو کر دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے کیونکہ عوام نے بھی اب اس پر عدم اعتماد کر دیا ہے انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی عوام کو ریلیف دے گی خواہ وہ تنخواہوں کی صورت میں ہو یا نوکریوں کی صورت میں ہو یا معاشی ترقی کی صورت میں ہو،

کسانوں کو بہتری لا کر آسانیاں پیدا کی جائیں گی معیشت کو بہتر کیا جائے گا کیوں کہ معیشت کسی بھی ملک کی لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی غیور عوام کی مشکلات کا بہترین حل کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں