17

حیدرآباد : یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ میں آج ایک سیمینار کا انقعاد

حیدرآباد : یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ میں آج ایک سیمینار کا انقعاد

حیدرآباد
یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ میں آج ایک سیمینار ” پاکستان ایئر فورس میں نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل ” کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں حبیب اللہ مہیسر ونگ کمانڈر پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن حیدرآباد نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیمینار میں ونگ کمانڈر نے طالب علموں کوپاک فضائیہ میں شمولیت سے متعلق آگاہی دی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان باصلا حیت ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے اور وہ وطن عزیز کا دفاع بھی کرنا جانتے ہیں انکا کہنا تھا کہ صوفی یونیورسٹی کے طالب علم اپنی تعلیم کے حصول کے بعد ایئر فورس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔
یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ کی وائس چانسلر میڈم پروین منشی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یونیورسٹی کے نوجوان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی تعلیم کی جانب بھرپور توجہ دیں تاکہ دفاعی اداروں میں شمولیت اختیار کر کے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے مزید کہا

کہ ہمارے نوجوان اپنی محنت اور ہمت سے خود کو منوا سکتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی ترقی کے لیے ہماری بھرپور کوششیں جاری رہے گی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فرمان علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کے انعقاد سے نوجوانوں میں وطن عزیز سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں کے

انعقاد کروا کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے ۔ یونیورسٹی کے ایڈوائیزر ریسرچ اور پبلیکیشن شعبان وسطڑو نے سیمینار کی کارروائی کے فرائض انجام دیئے ۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم میمن ، پروفیسر ہاشم ڈیتھو، پروفیسر ڈاکٹر گلزار ، پروفیسر خواجہ حسین ، فیصل قمبرانی دیگر اساتذہ اور طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں