Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے از سر نو لائحہ عمل تیار کرلیا

ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے از سر نو لائحہ عمل تیار کرلیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے از سر نو لائحہ عمل تیار کرلیا-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے لوکل گورنمنٹ افسران کو اس بارے گائیڈ لائن جاری کرتےہوئے کہا کہ
صفائی مہم کے دوران آوارہ کتوں کی تلفی بھی کی جائے-انہوں نے یہ بات اس بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اخترمنڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنرز اقراء مصطفی،رمیض ظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد شاہد،چیف آفیسر ضلع کونسل محمد حسین بنگش اور میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران نے شرکت کی-ڈی سی نےشہری اور دیہی علاقوں میں مہم کے لئے

خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور بچوں کو آوارہ کتوں کو کاٹنے کے واقعات تکلیف دہ ہیں تلفی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے فوری طور پر دوائی خریدی جائےکسی جگہ سے شکایت ملی تو متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا-انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز صفائی مہم کو بھی خود مانیٹر کریں-

Exit mobile version