عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظم
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو قوم اسے نہیں چھوڑےگی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی۔
لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا ۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسپتال کے3 سال ضائع ہوئے،ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کو بحال کر دیا گیا ہے، منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکاسے واپس آئے،پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا،جن کے پاس روٹی کھانے کو پیسے نہیں، وہ علاج کہاں سے کرائیں گے، صاحب حیثیت کے علاج سے ہونے والی آمدن غریب مریضوں پر خرچ ہوگی۔