30

ٹھٹھہ :عوامی تحریک کی ہدایت پر سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف عوامی پریس کلب میمن گوٹھ پر احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ :عوامی تحریک کی ہدایت پر سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف عوامی پریس کلب میمن گوٹھ پر احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
عوامی تحریک کی ہدایت پر سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف عوامی پریس کلب میمن گوٹھ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا عوامی تحریک و سندھیانی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت ایڈوکیٹ رستم میرانی ، پرھ سومرو ، عبداللہ ببر ، اقبال جروار ، اور زبیر نوناری نے کی رہنماوں نے اپنے خطابات میں کہا

کہ سندھ نے ہمیشہ پانی کی قلت کا سامنا کیا ہے پانی کی چوری میں وفاق سمیت سندھ حکومت ملوث ہے انسان تو اپنی جگہ پر مال مویشیوں بھی مر رہے ہیں خشک سالی بڑھ رہی ہے جبکہ وفاق اور سندھ حکومت سمیت محکمہ آبپاشی خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں مظاہرین پانی کا آئینی حق مانگنے اور کرپٹ لوگوں سمیت وفاق و سندھ حکومت کیخلاف نعرہ بازی بھی کرتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں