26

ٹھٹھہ: دھابیجی بابا مخدوم درگاہ کے قریب تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کا رکشہ نہر میں گرگیا

ٹھٹھہ: دھابیجی بابا مخدوم درگاہ کے قریب تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کا رکشہ نہر میں گرگیا

ٹھٹھہ؛ دیھ ہالیجی بابا مخدوم درگاہ کے قریب تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کا رکشہ KDA کینال کے نہر میں گرگیا جسمیں 10 افراد ڈوب گئے 5 افراد جانبحق 3 کو بچالیا گیا جبکہ باقی 3 افراد کی تلاش جاری ہے
تفصیلات کیمطابق تبلیغی جماعت کی نصرت کو جانے والے دھابیجی کی رہائشی 10 افراد ہالیجی جھیل کے قریب درگاہ مخدوم بابا کے مقام پر کراچی شہر کو جانے والی کے ڈی اے کینال نہر کے ساتھ جاتے ہوئے کچے راستے پر موٹر سائیکل رکشہ تیز ہواوں کے باعث توازن نہ ہونے کے سبب نہر میں گرگیا جسمیں سوار 10 افراد ڈوب گئے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے 3 افراد نصیر ، ابدالی اور علی گل کو بچالیا گیا

جبکہ 5 افراد چاچا آصف ، محمد حمزہ خاصخیلی ، گوہر بیگ ، گل رحمان اور مقبول احمد کی لاشیں نکال لی گئیں باقی 2 افراد کی تلاش جاری ہے مذکورہ رکشہ سوار افراد دھابیجی سے اپنے ساتھی تبلیغی جماعت جو سوات خیبر پختونخواہ کی ہے اور سال میں ٹھٹھہ کے اطراف میں چل رہی ہے انکی نصرت کو جارہے تھے کہ ہالیجی کے قریب درگاہ مخدوم بابا کے قریب کے ڈی اے کینال کراچی کو جاتے پانی کی

ایک بڑی گہری نہر میں رکشہ گرگیا ڈوبنے والے افراد کی تلاش مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے جاری ہے kDA کینال نہر کے ساتھ منسلک مذکورہ کچہ راستہ انتہائ خطرناک ہے جسکے اطراف کوئ حفاظتی بچاو بند بھی نہی گذشتہ سال اسی مقام پر اسی طرح کا ایک سانحہ رونما ہوا تھا جسمیں بھی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں