Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سرگودھا :مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن چک 95 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کریم منعقد

سرگودھا :مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن چک 95 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کریم منعقد 

سرگودھا
مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن چک 95 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کریم منعقد ہوئ جہاں پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد حسین نے خطاب کیا حفظ کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب طالب علم حافظ محمد احمد چنیوٹ ، اور حافظ محمد سیف اللہ سرگودھا تھے تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ خاتم النبینؐ والا سنت عمل ادا کررہے ہیں قران کو لوگوں کے

سینوں میں محفوظ کرانا یہ اہل علم کا خاصہ ہے مبارکباد کے مستحق ہیں یہ طلبہ جو حافظ بنے اور جن اساتذہ نے محنت کی اور رہتی دنیا تک قرآن کی محافظت ان طلباء کے ذریعے رہے گی مدرسہ رحیمیہ دارالقرآن کے بانی مہتمم مولانا حافظ ابراہیم نے کہا کہ مدرسہ رحیمیہ گذشتہ 12 سال سے دینی تعلیمی خدمت میں

مصروف ہے جہاں درجنوں طلباء قرآن کریم کے حفاظ بنے ہیں اسکے ساتھ نوجوانوں میں تعلیم بالغاں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گاوٴں سمیت قرب و جوار کی خواتین و بچیوں کے لئے منسلک مدرسہ سیدہ ام حبیبہ للبنات کا تعلیمی نظام چل رہا ہے جہاں طالبات ناظرہ و حفظ سمیت درسی کتب سے مستفیض ہورہیں ہیں تقریب کے آخر میں حافظ طالب علموں کی دستاربندی بھی کی گئ

Exit mobile version