خانیوال :ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر سرپرستی انسداد پولیو مہم کا آغاز
خانیوال (سعید احمد بھٹی) *دو قطرے پولیو ہر بچہ ہر بار*ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر سرپرستی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا-مہم کے دوران 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے
محکمہ صحت کی 1698 ٹیمیں گھر گھرجاکر بچوں کو قطرے پلارہی ہیں
ضلع کے داخلی خارجی راستوں،ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں:شاہد فرید
پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے
قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی:ڈپٹی کمشنر
سسٹنٹ کمشنرز ٹیموں کی نگرانی کریں:ڈی سی شاہد فرید کی ہدایت
میڈیا بھی قطروں کی بچوں کے لئے افادیت بارے مہم میں ساتھ دے:شاہد فرید