32

خانیوال : اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

خانیوال : اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

خانیوال/میاں چنوں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری رمیض ظفر نے تحصیل میاں چنوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس مہم میں مورخہ 23 تا 27 مئی 5 سال تک عمر کے بچوں کو ویکسئین کے قطرے پلائے جائینگے اسسٹنٹ کمشنر میاںچنوں نےبنیادی مرکزصحت44پندرہ ایل میں منعقدہ تقریب میں بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے ۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرچوہدری محمدعثمان ضیاء ڈپٹی ڈسٹرکٹ

ہیلتھ آفیسر میاںچنوں اور ڈاکٹر فرحان انچارج بنیادی مرکز صحت 44پندرہ ایل اور محکمہ صحت کا عملہ،بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔اور اس کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ساتھ موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نزیر احمد ہراج بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا

کہ پولیو ورکرز کو گرم موسم سے بچانے کے لئے پانی بھی فراہم کیا جائے۔ مزید کہاکہ ہر والدین کے لئے ضروری ہے کہ پیدائش سے لیکر 5 سال تک عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں اور بلخصوص والدین پولیو کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں