مہمند باجوڑ حد بندی سمیت مہمند کیڈٹ کالج کی مقررہ کوٹہ میں مزید کوتاہی اور بے انصافی برداشت نہیں کریں گے, صافی قوم
ضلع مہمند(افضل صافی سے)مہمند باجوڑ حد بندی سمیت مہمند کیڈٹ کالج کی مقررہ کوٹہ میں مزید کوتاہی اور بے انصافی برداشت نہیں کریں گے۔مذکورہ مطالبات کی حل تک پولیو قطروں اور سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ ہونگے۔صافی گرینڈ جرگہ،
ان خیالات کا اظہار صافی قوم کے ذیلی قبیلوں قندھاری، گربز، مسعود اور شینواری کے قومی مشران پر مشتمل صافی گرینڈ جرگہ کے درجنوں افرادنے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرکرتے ہوئے ملک ذاہد صافی، ملک شیر رحمان مسعود، ملک یعقوب شینواری، ملک سادول گربز اور ملک ظاہر شاہ قندھاری ودیگر نے کہا کہ مہمند باجوڑ حد بندی تنازعے کا دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔مگر تاحال جرگہ نے فیصلہ نہ سنا سکا
۔حالانکہ مہمند باجوڑ حد بندی فیصلے کے لئے شاہ جی گل آفریدی کے سربراہی میں آفریدی جرگہ نے دو سال قبل دونوں فریق مہمند اور خان آف ناواگئی سے واک اخیتار لیا تھا۔اب چونکہ فیصلہ آئندہ 29 مئی 2022 کو متوقع ہے۔حالانکہ فریق مہمند نے جرگہ ممبران کے مطالبے پر تحریری اور زبانی ثبوت حوالہ کیا ہے۔
۔صافی گرینڈ جرگہ نے مطالبہ کیا کہ مہمند کیڈٹ کالج میں مہمند طلباء کے لئے مختص کوٹہ سمیت نوکریوں میں بے انصافی نہ کی جائے۔اور مقررہ کوٹہ پورا پورا دی جائے۔پریس کانفرنس میں صافی گرینڈ جرگہ نے اعلان کیا۔
کہ دونوں مطالبات کی حل تک پولیو قطروں سمیت تمام سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ ہونگے۔اور اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگر ہمارے مطالبے حل نہ ہوئے۔تو مہمند قوم کے باقی قبیلوں سے باہمی جرگہ کرکے ان کو بھی اپنے ساتھ بائیکاٹ میں شامل کرینگے۔