30

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے زیرِانتظام سیلاب سے نمٹنے کیلئے اپرچناب نہر خانپور پر فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے زیرِانتظام سیلاب سے نمٹنے کیلئے اپرچناب نہر خانپور پر فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122 کے زیرِانتظام سیلاب سے نمٹنے کیلئے اپرچناب نہر خانپور پر فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان ِخصوصی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمورتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 کے علاوہ سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ انہار ،

سوشل ویلفئیر ، لائیوسٹاک اور دوسرے کئی اداروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیاتاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں بہتر طور پر لوگوں کی رہنمائی کی جاسکے اس کے علاوہ تمام محکموں کی جانب سے عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے امدادی کیمپ بھی لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ہم نے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کے پیشِ نظرممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے اقدامات کیے ہوئے ہیں تاکہ بروقت لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈموک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی برقت مدد کے پیشِ نظر پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااورکہا کہ ضلع بھرکے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کی

بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انجینئر رانا اعجاز احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ٹیکنیک اور جدید آلات سے لیس ہے اور ریسکیو اہلکارروزمرّہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں

۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے 110 ریسکیورز اور 15 ریسکیو محافظوں نے 5 کشتیوں کے ساتھ فلڈ موک ایکسرسائز میں حصّہ لیا۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجازاحمد، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ عثمان جلیس، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع اللہ، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، لائیو سٹاک، سوشل ویلفئیرکےافسران ونمائیندگان اور میڈیان نمائندگان نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں