19

کینال نہر میں موٹر سائیکل رکشہ گرجانے کی وجہ سے 6 تبلیغی جماعت کے جانبحق شہداء کی نماز جنازہ دھابیجی کے النور گراوٴنڈ میں ادا کردی گئ

کینال نہر میں موٹر سائیکل رکشہ گرجانے کی وجہ سے 6 تبلیغی جماعت کے جانبحق شہداء کی نماز جنازہ دھابیجی کے النور گراوٴنڈ میں ادا کردی گئ

ٹھٹھہ نمائندہ
گذشتہ روز ہالیجی مخدوم درگاہ کے قریب KDA کینال نہر میں موٹر سائیکل رکشہ گرجانے کی وجہ سے 6 تبلیغی جماعت کے جانبحق شہداء کی نماز جنازہ دھابیجی کے النور گراوٴنڈ میں ادا کردی گئ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی رہنماوں ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی ، امیر حیدر شاہ شیرازی ، حاجی حنیف میمن ، رئیس عبدالغنی بھگیاڑ ، فقیر نبی بخش بلوچ ، ہوت خان کلمتی ، سکندر پہنور ، جمعیت علماء اسلام رہنماوں مولانا عبدالوھاب بلوچ ، مولانا احمد سومرو ، مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، حافظ سعیدالرحمان ،

مولانا افتخار حضروی ، مقصود جوکیو ، سید عمران ، سنی رابطہ کونسل رہنماوں مولانا داود اعوان ، مفتی عبدالرحمان ، مولانا عبدالسلام ، حاجی آفتاب خان ، داود شاہ خان ، جہانگیر خان مری، سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی شہداء کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئ جنازہ سے قبل تبلیغی جماعت کراچی کے مبلغ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ کی راہ میں موت شہادت کی موت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اللہ کے لئے

آرام و اسائش چھوڑ کر اسکی راہ میں نکلتے ہیں تو ایسے لوگ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں مدد و نصرت انکے ہمنواء ہوتی ہے جب کوئ حادثہ انہیں پیش آجائے اور یہ جان کا نذرانہ دیں جائیں تو یہ شہادت کے درجہ پر پہنچ جاتے ہیں لہذا مسلمانوں کو اپنا وقت قیمتی بناتے ہوئے اللہ کی راہ پر نکل کر انسانیت کی ہدایت کا ذریعہ بننا چاہئے اس موقع پر موجود شرکاء نے اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق گذارنے کا عہد بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں