30

شیخوپورہ کو ڈاکووں چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا، لاقانونیت کا سلسلہ تھم نہ سکا

شیخوپورہ کو ڈاکووں چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا، لاقانونیت کا سلسلہ تھم نہ سکا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ کو ڈاکووں چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا- آئے روز ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا- شہری لٹنے لگے ہیں اور لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے جس پر کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا اور مظلوم شہری لٹنے کے بعد باربار تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں-

ذرائع کے مطابق مورخہ 22 مئی کی رات تھانہ بھکی کی حدود میں واقع شرقپور روڑ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران محمد عثمان نامی نوجوان کو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے 50000 روپے نقدی، شناختی کارڈ اور قیمتی موبائل سے محروم کردیا- مدعی مقدمہ کی درخواست کے مطابق وہ رات کے وقت تقریباً 12:30 بجے ہاوسنگ کالونی لاہور روڑ بائی پاس سے اپنے دوکان سے اپنے گھر چک ناظرلبانہ جارہا تھا

کہ راستے میں شرقپورروڑ پر مسلح ڈاکووں نے جوکہ موٹرسائیکل پرسوار تھے گن پوائنٹ پرروک کرزبردستی 50,000 روپے نقدی، شناختی کارڈ اور قیمتی موبائل چھین لیا، زدوکوب کرتے رہے، مارا پیٹا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے فرار ہوگئے- اس واقعہ کی درخواست چوکی جیون پورہ میں جمع کروائی گئی ہے-

متعلقہ پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور انشاءاللٰہ جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا- شرقپور روڑ پر واقع چک ناظر لبانہ کے رہائشی مدعی محمد عثمان نے ڈی پی او شیخوپورہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرکے نشان عبرت بنایا جائے اور نقصان کا جلد ازالہ ممکن بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں