57

پی ٹی وی بولان کی ڈرامہ سیریل” دنیا بندی خانہ” کی آٹھویں قسط ہفتہ کی شب نشر ہوگی

پی ٹی وی بولان کی ڈرامہ سیریل” دنیا بندی خانہ” کی آٹھویں قسط ہفتہ کی شب نشر ہوگی

کوئٹہ ( پ ر) پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی ڈرامہ سیریل “دنیا بندی خانہ “کی آٹھویں قسط ہفتہ کی شب گیارہ بجے پی ٹی وی بولان پر نشر کی جائے گی اس سیریل کو آصف جہانگیر نے تحریر کیا ہے اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر محمد ایوب بابئی ہیں سیریل کا مرکزی خیال اور ہدایات و پیشکش جمال ترین جب کہ محمد رمضان کھیتران سپاٹ بوائے کے فرائض انجام دے رہے ہیں پندرہ اقساط پر مشتمل اس سیریل کے

اہم کرداروں میں شائستہ صنم ، آصف جہانگیر ،عبدالعلیم مینگل ،حبیب پانیزئی ،عبدالباقی درویش ، دردانہ بلوچ ، فراز مری ، حمل شاد، عبداللہ اچکزئی، کومل ، شاول خان، محمد رمضان کیتھران ،طاہر بلوچ ، مسکان خان ، سلیم شاہ ،تانیہ خان ، شاہین علی زئی ، خالدحسین ،محمد افضل ، قادربخش ، فاروق سائل ، سلیم بلوچ ،

غلام علی ،محمد داود، اللہ نور، مجید جانی، بجار خان مری و دیگر شامل ہیں ڈرامہ سیریل کی دیگر اقساط کی ریکارڈنگ بڑے زور وشور سے جاری ہے اپنی نوعیت کے اس نت نئے آئیڈیے میں ملک بھر اور خصوص طور پر بلوچستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں جس میں اُردو ، بلوچی ،

براہوی، سندھی ، سرائیکی ، فارسی ، پنجابی ، ہندکو ، پشتو کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہر زبان کے ناظرین بڑے شوق سے اس میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ سیریل نا صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں کے ناظرین میں بھی روز بروز مقبولیت اختیار کررہی ہے اس سلسلہ میں پی ٹی وی کی بولان کی خواتین ناظرین لائبہ خان ، اقصی ذاکر ، ایمن ، اقراء ، نہال خان ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںپی ٹی وی کوئٹہ مرکزکے

جنرل منیجر محمد ایو ب بابئی ، پروگرام منیجر فہیم شاہ پروگرام پروڈیوسر جمال ترین اور پی ٹی وی انتظامیہ کو دنیا بندی خانہ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ڈرامے اور پروگرامز جو معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کریں اُنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں پی ٹی وی بولان کی کوشش مثالی ہے اُنہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے نت نئے آئیڈیاز کو ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں