عمران خان آزاد ملک میں کونسی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں جاگو جاو عمران خان ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی عمران خان آزاد ملک میں کونسی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں،الحمداللہ ہم آزاد ہیں اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے اور آگے بھی دینگے، انہوں نے کہا
، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور جس نے بھی پاکستان میں رہنا ہے امن سے رہے کوئی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ورنہ بار بار پاکستان کی سالمیت پر حملے ہوتے رہیں گے