Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان آزاد ملک میں کونسی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان آزاد ملک میں کونسی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں جاگو جاو عمران خان ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی عمران خان آزاد ملک میں کونسی آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں،الحمداللہ ہم آزاد ہیں اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دی ہے اور آگے بھی دینگے، انہوں نے کہا

کہ عمران خان بار بار ملک اور ملکی اداروں پر حملہ آور ہورہا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کررہا ہے، یہ کیسا لیڈر ہے جو خود تو خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گھوم رہا تھا جبکہ اپنے ورکروں کو گرمی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت میں حکومت خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کررہا ہے سپریم کورٹ کو اسکا فوری نوٹس لینا چائیے

، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور جس نے بھی پاکستان میں رہنا ہے امن سے رہے کوئی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ورنہ بار بار پاکستان کی سالمیت پر حملے ہوتے رہیں گے

Exit mobile version