25

شیخوپورہ میں ظلم کی داستان رقم، سفاک بیوی کی درندگی، خاوند قتل کردیا

شیخوپورہ میں ظلم کی داستان رقم، سفاک بیوی کی درندگی، خاوند قتل کردیا

شیخوپورہ(بیوروچیف شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ میں ظلم کی داستان رقم، سفاک بیوی کے ہاتھوں خاوند کا قتل- مدعی مقدمہ مقتول کے حقیقی بھائی منیر احمد کی درخواست کے مطابق اسکے بھائی کی بیوی بشریٰ بی بی نے اسکے حقیقی بھائی محمد طارق کو مبینہ طور پر اپنے بھائی عدنان، اسکی بیوی نازیہ زوجہ محمد عدنان اور طارق نامی سوتیلے باپ کے ساتھ ملکر تشدد کرکے قتل کردیا

اور اسے بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ اسکا بھائی وفات پا گیا ہے جبکہ وہاں پہنچتے ہی معلوم ہوا کہ متوفی کی تشدد زدہ نعش پڑی ہے- 15 پرکال کرنے پر متعلقہ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی، وجہ عناد یہ بتائی گئی کہ بشریٰ بی بی نے اپنے متوفی خاوند طارق سے 3 مرلہ کا پلاٹ شیخوپورہ کے علاقہ غریب آباد کالونی میں خرید کر اپنے نام کروایا اور فوری طلاق کا مطالبہ کیا تھا

، 5 سے 6 ماہ قبل بھی متوفی کی بیوی نے اپنے بھائی عدنان اور بھابی نازیہ کے ہمراہ ملکر بہیمانہ تشدد کیا تھا اور دھمکیاں دی تھیں کہ فوری طلاق دو ورنہ تمہیں قتل کروادوں گی- متعلقہ پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مدعی نے یہ الزام عائد کیا کہ متوفی کی بیوی بشریٰ نے قیمتی سامان، نقدی اور قیمتی کاغذات بھی قبضہ میں لِے لئے ہیں-

مدعی مذکورہ نے بتایا کہ متعلقہ تھانہ بی ڈویژن پولیس مبینہ طور پر سازباز ہے اور تعاون کرنے سے گریزاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آرپی او شیخوپورہ فوری انصاف فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں