مہمند،تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار
مہمند،تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار۔ انتظامیہ کے سیکشن فورکے خلاف کیمپ احتجاج تین روز سے جاری۔ مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ ہم اپنے آبائی زمین کسی صورت فروخت نہیں کرسکتے۔ یہ ہمارے بچوں کے مکانات اور گھروں کی زمین ہے اگر حکومت نے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی
دورباخیل اور غازی کور گاؤں کے لوگوں نے گزشتہ تین دن سے گاؤں کے سامنے لنڈئی جورہ پر سیکشن فور لگاکر اس پر جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائن تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف کیمپ لگاکر احتجاج شروع کردیاہے۔ احتجاجی کیمپ میں حاجی سمند خان، مولانا سردار خان اور ذاکر خان نے میڈیا والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو فروخت کرنے کے لیے کسی صورت تیار نہیں
نمائندگان ایم این اے، ایم پی ایز اور سینٹر اس سلسلے میں کردار ادا کریں اور ہم کو حکومتی جبر اور ظلم سے بچائیں۔ کیونکہ ہم اپنی زمین کی خاطر اپنے بال بچوں اور خواتین سمیت احتجاج کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.
اور اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش ہوا تو ضلعی انتظامیہ اور پختونخوا حکومت ذمہ دار ہوگی۔ احتجاجی کیمپ کے تیسرے روز تحریک انصاف کے ایم این اے ساجدخان مہمند، جے یو آئی ضلع مہمند کے امیر مفتی محمد عارف حقانی، پی پی پی کے وحید مومند اور دیگر نے دورہ کیا۔ اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔