Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند،تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار

مہمند،تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار

مہمند،تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار۔ انتظامیہ کے سیکشن فورکے خلاف کیمپ احتجاج تین روز سے جاری۔ مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ ہم اپنے آبائی زمین کسی صورت فروخت نہیں کرسکتے۔ یہ ہمارے بچوں کے مکانات اور گھروں کی زمین ہے اگر حکومت نے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی

تو ہم اپنے بچوں اور خواتین سمیت آخری حد تک احتجاج اور مزاحمت کرینگے۔ عوامی نمائندوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو الیکشن سے ہمارا بائیکاٹ رہے گا۔ غازی کوراورکمال کور دورباخیل قبیلے مشران کا مشترکہ بیان۔ ایم این اے ساجد خان مہمند، جے یو آئی مہمند امیر مولانا محمد عارف حقانی، پی پی پی کے وحید مومند اور دیگر کا کیمپ کا دورہ۔ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے

دورباخیل اور غازی کور گاؤں کے لوگوں نے گزشتہ تین دن سے گاؤں کے سامنے لنڈئی جورہ پر سیکشن فور لگاکر اس پر جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائن تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف کیمپ لگاکر احتجاج شروع کردیاہے۔ احتجاجی کیمپ میں حاجی سمند خان، مولانا سردار خان اور ذاکر خان نے میڈیا والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو فروخت کرنے کے لیے کسی صورت تیار نہیں

کیونکہ یہاں ہم تھوڑا بہت فصل کاشت کرتے ہیں اور ساتھ مال مویشی پالنے اور چراگاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اور ہمارے گھر چھوٹے پڑ گئے ہیں۔ ہمارے جوانوں اور بچوں کی مکانات کے لئے یہی زمین واحد امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہم پر زبردستی نہ کرے اور کسی دوسری جگہ جاکر جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائن تعمیر کریں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پارلیمانی

نمائندگان ایم این اے، ایم پی ایز اور سینٹر اس سلسلے میں کردار ادا کریں اور ہم کو حکومتی جبر اور ظلم سے بچائیں۔ کیونکہ ہم اپنی زمین کی خاطر اپنے بال بچوں اور خواتین سمیت احتجاج کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے.
اور اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش ہوا تو ضلعی انتظامیہ اور پختونخوا حکومت ذمہ دار ہوگی۔ احتجاجی کیمپ کے تیسرے روز تحریک انصاف کے ایم این اے ساجدخان مہمند، جے یو آئی ضلع مہمند کے امیر مفتی محمد عارف حقانی، پی پی پی کے وحید مومند اور دیگر نے دورہ کیا۔ اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔

Exit mobile version